مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ شروع

مظفرآباد() مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے،پہلے مرحلے میں تمام وارڈ کی تنظیم سازی مکمل کی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں یونین کونسل اور تیسرے مرحلے میں حلقہ کی تنظیم سازی ہوگی ،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے تمام حلقہ جات کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ تمام لوگوں کی مشاورت سے پڑھے لکھے اور نوجوان کارکنان کو آگے لایا جائے جو جماعت کے ساتھ مخلص ہوں ،مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلعی صدارت کیلئے وہی شخص اہل ہوگاجس نے الیکشن میں اپنے وارڈ میں 30فیصد ووٹ لیے ہوں ،وارڈ ،یونین کونسل ،حلقہ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیگی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھمبر سے تاوبٹ تک کے تمام کارکنان سے رابطہ میں ہوں اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے اور مستقبل کی عظیم جماعت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان آپس میں اتحاد رکھیں کسی کومایوس نہیں ہونے دیا جائے گا ،پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہر نوجوان اپنا اپنا کردار ادا کرے گا ،نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں پارٹی نوجوانوں کو جائز مقام دے گی ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے ،مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں ایک مضبوط قلعہ ہے،مسلم لیگ ن ایک مثالی تنظیم آزادکشمیر کی بنے گی،تمام مسلم لیگی کارکنان آرگنائزنگ کمیٹی سے تعاون کریں مل جل کر اتفاق رائے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تنظیم سازی کا منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے،مسلم لیگ ن پہلے بھی عوامی جماعت تھی ایک بار پھرعوامی جماعت بن کرسامنے آئے ۔