امریکی صدر نے پاکستانی نژاد لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا

صدرجو بائیڈن نے امریکی پاکستانی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پاکستانی لینا خان ایمازون سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایف ٹی سی کمشنر کے طورپر لینا خان کی منظوری 639 ووٹوں سے کی گئی، لینا کمشنر کی حیثیت سے سیلی کون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظررکھیں گی۔ 32 سالہ لینا خان لندن میں پیداہوئی تھیں اور 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئی تھیں جب کہ انہوں نے 2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔