
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان
پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان
خیال رہے کہ 28 جولائی کواقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی۔ سلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 100روپے 10پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 101روپے46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔