صنعتی اسٹیٹ کے قیام کے نام پر کشمیر کی اراضی بھارتی سرمایہ کاروں کو الاٹ کرنے کا منصوبہ مقبوضہ کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں گورنر منوج سنہا

نئی دہلی() بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صنعتی اسٹیٹ کے قیام کے نام پر اراضی بھارتی سرمایہ کاروں کو الاٹ کرنا چاہتی  ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے نئی دہلی میں جموں کشمیر: زخموں کی جنت”  کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میںبتایا ہے کہ  بھارتی صنعت کاروں سے مقبوضہ کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ اگلے سال مارچ تک یہ تعداد 50ہزارکروڑ روپے تک پہنچ جائے گی ، جس سے کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ پہلی بار جموں و کشمیر میں حکومت کی منظوری سے نجی صنعتی اسٹیٹ شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر واقعی زمین پر جنت ہے ، گورنر نے کہا کہ حکومت کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔