بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی کا پراسرار قتل

جموں ۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک بھارتی فوجی کو پراسرار طریقے سے قتل کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی کے قتل کا واقعہ جموں خطے کے ضلع ریاستی میں قائم بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں پیش آیا۔

ریاسی کے علاقے پونی میں قائم کیمپ میں گولی چلنے کی آواز سن کر جب فوجی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ زخمی اہلکار کے قریب ایک پستول موجود پایا گیا۔فوجی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی حال ہیں میں شادی ہوئی تھی۔