
پلوامہ : دستی بم کے حملے میں 3شہری زخمی
سرینگر14 ستمبر ( ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے قصبے پلوامہ میںدستی بم کے دھماکے میں تین شہری زخمی ہو گئے ۔
قصبے میں شہید پارک کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے بھارتی پولیس کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملے میں تین شہری زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے شہری جو راہگیر تھے کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔