اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکے احکامات جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی بچت کے لیے اوقات کار جاری کردیےگئے۔

مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ144کےتحت پابندیوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادمیں مارکیٹیں، دکانیں،گودام اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوجائیں گے۔ شادی ہالز، شادی کی تقریبات، لائٹنگ 10 بجےتک بند کی جائیں گی، تجارتی وصنعتی مراکز، ریسٹورینٹس،کلبز، پارک، سنیما اور تھیٹرز رات ساڑھے گیارہ بجے بند ہوں گے۔

ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پیٹرول پمپ اور بس اڈے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے، تندور، دودھ دہی کی دکان اور سبزی منڈی کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔