مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے حریت کانفرنس قتل عام ، جبری گرفتاریاں ، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کا سلسلہ بند کرایا جائے

سری نگر()کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، جبری گرفتاریاں ، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری گھنائونے جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جاے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت کونوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارتی رہنمائوں کی طرف سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے جموں وکشمیر کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں اور خود بھارتیوں کی طرف سے بنائی گئی متعدد تاریخی دستاویزی فلموں فریڈم ایٹ مڈ نائٹ ، ڈینجر ان کشمیر ،گاندھی اور نہرو کی سوانح عمری میں اس تلخ حقیقت کو تسلیم کیاگیا ہے کہ کشمیری عوام کو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے ۔ حریت ترجمان نے تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت نے نڈرکشمیری عوام کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت کی طرف سے وحشیانہ فوجی طاقت کے استعمال سے بھارت کوکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور مزحمتی تحریک مقبولیت کی بلندیوںکو چھو رہی ہے ۔حریت ترجمان نے