آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والےایس ایس پی ایسٹ کراچی ساجد امیر سدوزئی سے ممبر سی یو جے صدر تحریک تحفظ حقوق آزادکشمیر عمراعوان کی ملاقات

مظفرآباد 16 : آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والےایس ایس پی ایسٹ کراچی ساجد امیر سدوزئی سے ممبر سی یو جے صدر تحریک تحفظ حقوق آزادکشمیر عمراعوان کی ملاقات، سی یو جے ۔ تحریک تحفظ حقوق آزاد کشمیر کی طرف سے شیلڈ سے نواز دیا، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ساجد امیر سدوزئی کی کراچی میں کشمیریوں کے لیے خدمات کو خراج تحسین، اس موقع پر سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نعیم خان ایڈووکیٹ۔عامر پرویز کیانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق ممبر سی یو جے تحریک تحفظ حقوق آزاد کشمیر کے مرکزی صدر محمد عمراعوان نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی ایسٹ کراچی ساجد امیر سدوزئی سے ملاقات کی ملاقات میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نعیم خان ایڈووکیٹ عامر پرویز کیانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے،محمد عمراعوان نے کراچی میں کشمیریوں کی بہترین انداز میں خدمت کرنے اور کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت جدو جہد کرنے پر ساجد امیر سدوزئی کو سنٹرل یونین آف جرنلسٹ ۔تحریک تحفظ حقوق آزاد کشمیر کی طرف سے شیلڈ پیش کی، اس موقع پر عمراعوان نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ کراچی ساجد امیر سدوزئی ایک فرض شناس، دیانتدار پولیس آفیسر ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی کراچی میں خدمت کرنا اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کرنا ساجد امیر سدوزئی کا قابل تحسین اقدام ہے، ساجد امیر سدوزئی کے حوالہ سے کراچی میں مقیم کشمیریوں کے جذبات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ساجد امیر سدوزئی بطور ایس ایس پی اپنی ریاست سے تعلق رکھنے والوں کے لیے کراچی میں مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں سی یو جے ، تحریک تحفظ حقوق آزاد کشمیر کشمیری سپوت ایس ایس پی ایسٹ کراچی ساجد امیر سدوزئی کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتی ہے اور ان کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔