پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری  کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کاکہنا تھا کہ پاک بحریہ کا پانچ سالوں میں بھارتی آبدوز پکڑنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔