سینئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں کورونا سے انتقال کرگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکار خالد ملک کی جانب سے دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔

خالد ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دردانہ (دودی) آپا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘

خالد ملک کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ گزشتہ کئی روز سے طبیعت کی شدید خرابی کے باعث وینٹی لیٹر پر موجود تھیں۔