بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائربندی کی خلاف ورزی15سالہ جوان شہید

برو گاﺅں پر بلااشتعال فائرنگ سے80سالہ بزرگ اور خاتون سمیت 4شہری زخمی ہوئے. آئی ایس پی آر

اسلام آباد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاﺅں کا 15 سالہ نوجوان شہید ہو جبکہ خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی مورچوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں‘آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیراسیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا قبل ازیں23ستمبر کو بھارتی فوج نے ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کے2جوانوں کو شہید کردیا تھا. جس کے جواب میں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں پر بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا تھا.10ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے3 معصوم پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے‘رواں ماہ9 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی اوربیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گیا تھا 39 سالہ حوالدار لیاقت علی کا تعلق چکوال سے تھا.بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے13 ستمبر کو بھی ایک بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے تھے‘بھارتی فوج کی جانب سے ہاٹ اسپرنگ اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچی کی عمر 11 سال تھی جبکہ 75 سالہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے تھے.