
520 پنڈتوں کو سرکاری ملازمت دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا کشمیری پنڈتوں کی نوجائیدادیں اصل مالکان کو واپس کر دی گئی ہیں
نئی دہلی () مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد520 پنڈتوں کو سرکاری ملازمت دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے ۔بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی نوجائیدادیں اصل مالکان کو واپس کر دی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے وادی میںکشمیری پنڈت تارکین وطن کی آبائی جائیدادوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جموں و کشمیر مہاجر غیر منقولہ جائیداد (پرزرویشن،پروٹیکشن اینڈ ریسٹرین آن ڈسٹرس سیلز) ایکٹ 1997 کے تحت جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) غیر منقولہ افراد کے قانونی نگران ہیں۔ضلع مجسٹریٹ تجاوزات کی صورت میں تارکین وطن کی جائیدادیںبحال کرنے کیلئے ازخود کارروائی کرتے ہیں ، جبکہ تارکین وطن ایسے معاملات میں ضلع مجسٹریٹ سے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ،دفعہ370 کے خاتمے کے بعد ، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج2015 کے تحت نوکریوں کے لئے 520کشمیری پنڈت تارکین وطن کشمیر واپس آئے ہیں۔