مادام ثمن رائے کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پیر سید سہیل بخاری

لاہور () ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی معروف پروگرام آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے میڈم ثمن رائےکو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ میڈم ثمن راۓ نے اپنی پہلے دور میں ڈی جی پی آر کے دفتر "بھوت بنگلے” کو جس طرح حقیقی دفتر کی شکل دی تھی اسکی مثال نہیں ملتی ہے -ماضی میں پبلک ریلیشنز کے شعبہ میں حکومت اور صحافیوں کے درمیان ایک مثبت پُل کا کردار ادا کیا اور اب بھی اپنے مثبت طرز عمل سے بہترین خدمات سرانجام دیں گئیں – فن وثقافت کے فروغ میں انکا پہلے بھی کردار ناقابل فراموش ہے۔اب صحافیوں کے حقوق کیلئے بھی نمایاں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اخبارات کے حقوق پر بھی بھرپور توجہ دیں گی-