
جنوبی کشمیر میں حملہ ،بی جے پی سرپنچ اور اس کی اہلیہ ہلاک اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں ان پر حملہ کیا گیا ہے
سری نگر() جنوبی کشمیر میں نامعلوم افراد نے بی جے پی رہنما سرپنچ اور اس کی اہلیہ پر فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔ اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب ریڈونی کولگام کے رہنے والے غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ جواہرہ بانو پر اس وقت حمل کیا گیا جب وہ گھر پر موجود تھے ۔ حملہ آووروں نے گھر میں گھس کر فائرنک کر دی ۔ زخمی غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ جواہرہ بانو کوجی ایم سی اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا ،تاہم دڈاکٹروںنے دونوں کومردہ قرار دے دیا۔ حملہ آوور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ادھرآئی جی پی کشمیر وجے کمارنے میڈیا کو بتایاکہ دونوں میاں بیوی کو محفوظ ہوٹل میں قیام کی سہولیات فراہم کی گئی تھی، پولیس اجازت کے بغیر حال ہی میں نجی رہائش مکان میں منتقل ہو تھے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے میاں بیوی کے محافط پولیس افسر پی ایس او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔