آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کے انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد

مظفر آباد: () آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے انوارالحق کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ریاض گجر کو نامزد کر دیا۔

واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔