ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر ‘اینٹی ڈرون’ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ جموں کے سرحدی علاقے میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کیے جارہے ہیں

سری نگر() بھارتی اخبار کے مطابق جموں و کشمیر میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر عنقریب ‘اینٹی ڈرون’ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سسٹم کو نصب کرنے سے پہلے کچھ مخصوص جگہوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ بھارت کے  پاس موجود  اینٹی ڈرون سسٹم چار کلو میٹر کے دائرے میں گردش کرنے والے ڈرونز کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جموں ایئر فورس سٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں  ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کیے جارہے ہیں