
مسئلہ کشمیر کو حکمت ودانش سے حل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے پروفیسر عبدالغنی بٹ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کرے
سری نگر( ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کا ادراک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔کے پی آئی کے مطابق سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلوں کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کو حکمت ودانش سے حل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تنازعہ کشمیر میں دلچسپی لے رہی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنگیںمسائل کا حل نہیں ہیںلہذاپاکستان اور بھارت کشمیرپر ایک بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا آغازکریں۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کا ادراک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔