5 اگست کوآرٹیکل 370 کے خاتمے کے دو سال پورے ہو جائیں گے سری نگر کے تاریخی ہری پربت قلعے پربھارتی پرچم نصب کرنے کا منصوبہ

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دو سال پورے ہونے پر سری نگر کی تاریخی پہاڑی چوٹی پر قائم  ہری پربت قلعے پر36 فٹ لمبا اور24 فٹ چوڑا بھارتی پرچم  نصب کرنے کا  منصوبہ  بنایا گیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق  ہری پربت قلعہ ،  سری نگر کے پرانے شہر میں ایک پہاڑی چوٹی پر واقع ہے ،  یہ قلعہ 1808 میں افغان گورنر عطا محمد خان کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔ اس جگہ پر پہلی قلعے مغل شہنشاہ اکبر نے 1590 میں  ہری پربت پر عمارت تعمیر کروائی تھی جو مغل فو ج کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی تھی ۔ مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی انتظامیہ  کے ایک اجلاس میں تمام محکموں سے کہا گیا ہے کہ ہری پربت قلعے پر    5 اگست کوبھارتی پرچم  نصب کرنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے  بھارتی پرچم  لہرانے کی تجویز ہندوستانی پرچم فانڈیشن نے دی تھی