پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بلاوا آگیا

لاہور:چئیرمین کرکٹ کمیٹی پی سی بی سلیم یوسف نے ٹیم مینجمنٹ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین کرکٹ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقا سیریز کےبعد کرکٹ کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کو پھربلائےگی، ٹیم مینجمنٹ کو بلانے کا مقصد ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

چئیرمین کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی صرف شکست پرہی نہیں کامیابی پر بھی ٹیم مینجمنٹ کو مدعو کریگی، پہلی میٹنگ میں ٹیم مینجمنٹ کوبلا کرخامیوں پر گفتگو کی تھی، ابتدائی میٹنگ کافائدہ یہ ہوا کہ پاکستان ٹیم اچھےنتائج دینےلگی۔

چئیرمین کرکٹ کمیٹی پی سی بی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیم کی کامیابی پر سب خوش ہیں، کچھ خامیاں نظر آئیں ہیں جس پربات کریں گے، مڈل آرڈر میں بہتری کی گنجائش ہے، جب ٹیم جیت جاتی ہےتوخامیوں پر پردہ پڑجاتاہے۔

چئیرمین کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پہلےون ڈے میچ کو آخری گیندتک نہیں جاناچاہیےتھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی، گرین شرٹس نے پروٹیز ہوم گراؤنڈ میں آٹھ سال بعد ون سیریز اپنے نام کی۔