3،ہزار800 کشمیری پنڈت واپس مقبوضہ کشمیر چلے گئے انہیں سرکاری سرکاری ملازمتیں بھی دی گئی ہیں ۔ بھارتی حکومت

نئی دہلی () بھارتی حکومت کے خصوصی پیکج کے تحت 3،ہزار800   کشمیری پنڈتوں  ( کشمیری ہندو) نے مقبوضہ کشمیر میں سکونت اختیار کر لی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں سکونت اختیار کر نے کے لیے بھارتی حکومت نے انہیں  سرکاری ملازمتیں بھی دی ہیں۔ کے پی آئی  کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ، نتیانند رائے نے بھارتی  پارلیمنٹ کو مطلع کیا  کہ ، کشمیری پنڈت برادری کے 3،ہزار800  زیادہ نوجوان حال ہی میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت فراہم کردہ ملازمتوں کے سلسلے میں واپس کشمیر آئے ہیں۔وزیر مملکت برائے امور داخلہ ، نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 1990 میں قائم ریلیف آفس کی رپورٹ کے مطابق ، 44ہزار،167 کشمیری   پنڈت  خاندان بطور تارکین  وطن  رجسٹرڈ ہیں ، جنھیں 1990  میں  وادی سے نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ ۔ وزیر اعظم کے بحالی پیکیج کے تحت 3،ہزار841 کشمیری مہاجر نوجوان واپس کشمیر چلے گئے ہیں اور انہوں نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں ملازمت اختیار  کر لی ہے۔”نتیانند رائے نے مزید کہا کہ اسی پیکیج کے تحت اپریل میں ملازمتوں کے لئے مزید 1،ہزار997 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا اور وہ جلد ہی کشمیر منتقل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے تیز رفتار سے 6000 رہائشی یونٹ تعمیر کیے جارہے ہیں اور ان ملازمین کے ذریعہ ایک ہزار رہائشی یونٹ پہلے ہی استعمال ہورہے ہیں۔ کشمیری پنڈت اور ڈوگرہ ہندو خاندانوں سمیت ایسے 900 کے قریب خاندان پہلے سے کشمیر میں مقیم ہیں