سرینگر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شخص جاںبحق

سرینگر 27جولائی ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر شہر میں ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا ۔
 نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے علاقے نواکدل میں مہران علی نامی شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔مہران کو شدید زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ بھارتی فوجیوںنے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔