پاکستان بار کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد    پاکستان بار کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا فیصلہ کالعدم قراردینا اختیارات سے تجاوز ہے،ہائیکورٹ کوسنگین غداری کیس میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگائی ،پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا جرم ثابت ہوا۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہو سکتی تھی ،درخواست میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعاکی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیا تھا۔