
ہائی کورٹ کی طرف سے کالے قانون کے تحت دوکشمیریوں کی نظربندی کالعدم قرار
سرینگر 27جولائی ( )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوںکی غیر قانونی نظربندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔
جسٹس سنجیو کمار پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک بینچ نے شوپیان کے رہائشی امجد میر وانی اور سوپور کے رہائشی امتیاز احمد کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ امجد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاں نے 23اگست2019کو اور امتیاز احمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ نے 4جولائی2019کو کالا قانون پی ایس اے لاگو کیاتھا ۔ امجد نے اپنے وکیل آر اے خان اور امتیاز نے اپنے وکیل واجد حسیب کے ذریعے اپنی غیر قانونی نظربندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا ۔