بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 فروری کے بعد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ جموںوکشمیر آمد پر مکمل ہڑتال کی جائے گی

سری نگر : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 فروری کے بعد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کاپہلا دورہ کشمیر ہوگا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ کشمیر کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔کے پی آئی کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر  آمد  پر مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہوئے ہیں جس میں لوگوں کو اپیل کی گئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے۔پوسٹرز جن پر درج ہے کہ کشمیری وزیراعظم کے دورے کو مکمل مسترد کرتے ہیں کو کھمبوں پر سرینگر شہر کی گلیوں میں اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز پر مزید درج ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ مودی کے دورے کے اس لئے سخت مخالف ہیں کہ وہ کشمیری لوگوں کے قاتل ہیں۔ان پر یہ بھی درج ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا ارادہ ہے کہ اس علاقے میں آبادی کی تناسب کو تبدیل کر کے مسلمانوں کے کلچر کو ختم کیا جائے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے  کے سلسلے میں غیر معمولی سیکوروٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔