نئی دہلی جموں وکشمیر کے وسائل کو نیلام کر رہی ہے ۔محبوبہ مفتی جموں وکشمیر میں 11سرکاری ملازمین کی برطرفی مجرمانہ فعل ہے

سری نگر() مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  محبوبہ مفتی نے 11سرکاری ملازمین کی برطرفی کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔  ایک ٹویٹ  میں محبوبہ مفتی نے لکھا ہے کہ بھارتی  حکومت آئین کو پامال کرتے ہوئے جموںو کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار بنا رہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ تمام فیصلہ ساز پالیسیوں کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر کے لوگوں کو سزا دینا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارتی حکومتجموں وکشمیر کے لوگوں کو مصنوعی قومیت کی آڑ میں آئین کو بالائے طاق رکھ کر بے اختیار بنا رہی ہے جس پر لگام کسنے کی ضرورت ہے۔  یاد رہے جموںوکشمیر انتظامیہ نے دو روز قبل  حزب المجاہدین کے سربراہ کے دوبیٹوں سمیت11سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔ دریں اثنا محبوبہ مفتی نے ایک وفد سے بات چیت میں کہا ہے کہ نئی دہلی  جموں وکشمیر کے وسائل کو  نیلام کر رہی ہے  ۔ معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جموں وکشمیر میںبجلی کے منصوبوں سے لے کر ریت کے کان کنی کے شعبے تک ، سب کچھ نیلام کیا جارہا ہے  ہمارے معاشی نظام کو توڑنے کے لئے منصوبہ بند سازش  ہو رہی ہے۔”