
نئی دہلی کی عدالت میں 4 کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد نوجوانوں پربھارت سے بغاوت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کا الزام ہے
نئی دہلی() نئی دہلی کی عدالت میں 4 کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارت سے بغاوت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ شمالی اور جنوبی کشمیر کے ان نوجوانوں محمد شفیع شاہ،طالب لالی،مظفر احمد ڈار،اورمشتاق احمد لون کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ 1967 کی دفعہ 17 ، 18 ، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ نئی دہلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت پٹیالہ ہاس ، کے خصوصی جج کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ این آئی اے نے ان افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ۔ محمد شفیع شاہ،طالب لالی بانڈی پورہ جبکہ ،مظفر احمد ڈار،اورمشتاق احمد لون ٹنگمرگ اور بیج بہاڑہ سے ہے ۔۔ان سبھی پر الزام ہے کہ وہ حزب المجاہدین کے لیے کام کرتے تھے