مقبوضہ جموں و کشمیر : یوم شہداء کے موقع پر مکمل ہڑتال

سرینگر 13جولائی() بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں آج ”یوم شہدائ” کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے ۔
1931میں آج کے دن ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور .میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ تمام دکانیںاور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل ہے ۔ کشمیریوںکو مزارشہدار سرینگر کی طرف جانے سے روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا ہے ۔بھارتی فورسز نے مزار شہداء نقشبند صاحب سرینگر کی طرف جانیوالی تمام سڑکوںکی ناکہ بندی کر دی ہے جہاں13جولائی کے شہداء دفن ہیں۔
یاد رہے کہ 13جولائی 1931ء کو ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں نے یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگرسینٹرل جیل  کے باہرعبدالقدیر نامی ایک شخص کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر جمع تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہا تھا۔