صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد، ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا،  ایف بی آر نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو انکم ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے بیٹے ہارون رشید کی بوتیک کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا، ہارون گارمنٹس صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ہارون گارمنٹس کے ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلات جمع کیں، میاں محمود الرشید نے سال 2014 کے گوشوارے میں 10 کروڑ روپے کیپٹل گین ظاہر کیا تھا۔