کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کا یوم شہادت،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال سے روزمرہ زندگی مفلوج ایل او سی کے دونوں طرف خصوصی تقریبات کا انعقاد، مظفر آباد سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے

سرینگر ،مظفرآباد( ) کنٹرول کے دونو ں اطراف  کشمیریوں نے جمعرات کو حریت پسند کشمیری رہنما شہیدبرہان وانی کا یوم شہادت منا یا۔اس سلسلے میں ایل او سی کے دونوں طرف خصوصی تقریبات ہوئیں مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا گیا۔برھان وانی کے یوم شہادت  پر جمعرا ت کومقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتا ل رہی ،ہڑتال کی اپیل قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی نے  کی تھی۔اس موقع پر تمام کاروباری ادارے بند ر ہے جبکہ ٹریفک معطل رہی ،کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ،شہیدبرہان وانی کے آبائی علاقے ترال میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،حریت پسند کشمیری رہنما شہید برہان وانی کو بھارتی فوج نے 8 جولائی 2016 کو ترال میں شہید کر دیا تھا ۔ ادھر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ہفتہ شہدا  کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ یہ ہفتہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر،آزاد کشمیر،پاکستان اور بیرون ملک خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جمعرات کو آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے اورآزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ 13 جولائی کو 1931کے شہدا کی یاد میں تاریخی یوم شہدا منایا جائے گا،علاوہ ازیںایک بیان میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کہ آج 8 جولائی 2016 کا دن ریاست کی مزاحمتی تحریک کا اہم دن جب نو عمر کشمیری آزادی پسند برہان مظفر وانی بھارت کی قابض اور دہشت گردی افواج کیخلاف ریاست کی آزادی نسل نو کے محفوظ مستقبل کیلئے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انکا کہنا تھا کے برہان وانی شہید کے یوم شہادت کو آزاد کشمیر بھر میں یوم مزاحمت کے طور پر منایا گیا ۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں مزاحمتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،