سرینگر: بھارتی پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کر لیا، تفتیشی مرکز میں منتقل

سرینگر() مقبوضہ جموںوکشمیر میں پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو جمعرات کے روز سرینگر سے گرفتار کر لیا۔  بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں مشتاق الاسلام کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ی کے بعد انہیں سرینگر میں سپیشل ٹاسک فورس کے ایک تفتیشی مرکز میں منتقل کیا گیا۔ مشتاق الاسلام کے اہلخانہ نے انکی گرفتار ی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔