آئی فون کے نئے ماڈل سے دیگر ڈیوائسز کی مقناطیسی چارجنگ ممکن؟

کیلی فورنیا: موبائل فون بنانے والی کمپنی آئی فون اپنے نئے ماڈل میں ایسی خصوصیات پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن سے صارفین کی زندگی مزید آسان ہونے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہر میکس وائبنباخ نے دعویٰ کیا کہ ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ماڈل آئی فون 13 میں چارجنگ کے حوالے سے غیر معمولی سہولیات فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپل نے وائرلیس چارجنگ کی کوالٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا ہے، جس کا ایک مقصد اُس کی مدد سے ایئرپوڈز سمیت دیگر ایپل کی ڈیوائسز کا چارج کیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایاکہ کمپنی نے نئے ماڈل میں ایسی سہولت شامل کی، جس کے ذریعے اگر ایئرپوڈز کو چارجنگ ختم ہونے پر اسکرین پر رکھا جائے تو وہ از خود چارج ہوجائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی البتہ اس حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔

میکس نے خیال ظاہر کیا کہ آئی فون 13 میں وائرلیس چارجنگ کا عمل تیزترہوجائے گا اور فون گرم ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، اس سے چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز تو چارج ہوجائیں گی مگر فون کو چارج نہیں کیا جاسکے گا۔