اپوزیشن چاہے 500 بندے لے آئے کامیابی ق لیگ کی ہو گی: پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما اور حمزہ شہباز کے مقابلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 500 بندے بھی لے آئے کامیابی ق لیگ کی ہو گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کا نتیجہ خود بولے گا، اس کے بعد تبصرے ہوں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کے لیے متحدہ اپوزیشن کو 188 اور حکومت کو 183 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے اور پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔