پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین ون اے بلیسٹک میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔