کسانوں کے لیے خوشخبری

لاہور: وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ہم کسانوں کو بینک سے قرضے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں پھر بھی چیزیں باہر سے منگواتے ہیں، ہم کسانوں کو بینک کے ذریعے قرضے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، ہم نے آٹے پر80ارب روپے سبسڈی دی ہے، ہم ٹارگٹڈسبسڈی پر کام کررہے ہیں، کاشت کاری کے لیے کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اقتدار میں آنے کے بعد سے مثالی خدمات فراہم کیں، ناصرف کسان بلکہ انہوں نے ہرشعبے اور طبقے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔