بھارت میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں مزید 50 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بھارت بدستور تیسرے نمبر پر براجمان، ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی بھارت میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں مزید 50 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بھارت بدستور تیسرے نمبر پر براجمان، ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے باعث حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 135 ہو گئی ہے۔ کورورنا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں بھارت میں گزشتہ روز 776 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
via urdupoint news