وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی تمام یو سیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ویکسینیشن سنٹر بنیادی، دیہی مراکز صحت، سرکاری سکولز میں قائم ہونگے۔ چراہ، کرپا، تمیر، پنڈ بیگوال، بھمبر تراڑ میں ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ نور پور شاہاں، سید پور، ملپور، بہارہ کہو میں ویکسینیشن سنٹرز قائم ہونگے۔ بنی گالہ، پھلگراں راول، شہزاد ٹاؤن، سوہان میں ویکسینیشن سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یو سی میرہ سمبل جعفر، گولڑہ شریف میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم ہونگے۔ سرائے خربوزہ، جھنگی سیداں، ترنول میں ویکسی نیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ یونین کونسل ویکسی نیشن سنٹر میں چار رکنی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن سنٹرز کیلئے عارضی بنیادوں پر عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ یو سی ویکسینیشن سنٹرز کیلئے 92 ویکسینیٹرز دو ماہ کیلئے بھرتی ہونگے۔ عارضی ویکسینیٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ میڈیکل و نرسنگ اسسٹنٹ تجربے کے حامل افراد بھرتی کئے جائیں گے۔