
مقبوضہ جموں و کشمیر : قابض انتظامیہ نے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
جموںیکم جولائی() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںائیر فورس اسٹیشن پر جعلی ڈرون حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ نے اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے ضلع راجوری میںڈرونز کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پہلے سے خریدے گئے ڈرونز کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجوری راجیش کمار شون کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ میں ضلع کی حدود میں فضائی بندشیں عائد کر دی گئی ہیں ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ڈرونز اور اڑنے والی ڈرونز جیسی دیگر مصنوعات کے کاروبار اور خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ایجنسیاں جونقشہ سازی ، سروے اور نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرتی ہیں وہ اس بارے میں مقامی پولیس اسٹیشن انچارج اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کو آگاہ کریں گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے حکم نامہ میں مزید کہاہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے بعض حصوں میں اڑتے ہوئے ڈرونز کی وجہ سے انسانوںکے زخمی ہونے کا خطرہ ہے اور یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ گزشتہ دس سے پندرہ برس سے پورے مقبوضہ علاقے میں چھوٹے ڈرون کیمروں کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔