بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد72لاکھ سے زائد ہوگئی

ممبئی: بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے63ہزارسے زائد نئے مریض سامنےآگئے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد72لاکھ سے زائد ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد3کروڑ82لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہوگئی تاہم کورونا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 87لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد80لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ امریکا میں ایک روز میں 588سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،بھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے63ہزارسےزائد نئے مریض سامنےآ گئے جس کےبعد بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد72 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 723سے زائد افراد جان سے گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سےزائد ہوگئی،برازیل میں مریضوں کی تعداد51لاکھ سے تجاوزکر گئی جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد1لاکھ50 ہزار سے زائد ہوگئی،روس میں مریضوں کی تعداد13لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ روس میں اب تک 22ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے مزید کہا کہ اٹلی میں مریضوں کی تعداد3لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اٹلی میں اب تک کوروناسے 36ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد9لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ اسپین میں کورونا سے 33ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلےگئے،فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد7لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ فرانس میں اب تک کورونا سے 32ہزارسے زائد اموات ہو چکی ہیں، برطانیہ میں کوروناسے6لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43ہزارسے زائد ہو گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ  ایران میں مریضوں کی تعداد 5لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ایران میں اب تک 29ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں اب تک5ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں اب تک 8ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔