بی جے پی کو پارٹی صفوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی وضاحت کرنی چاہیے: کانگریس

سرینگر04جولائی(کے پی این) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پردیش کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کی صفوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کی موجودگی پر اس سے وضاحت طلب کی ہے۔
کانگریس نے یہ سوال ان میڈیا رپورٹس کے ردعمل میں اٹھایا کہ پولیس نے اتوار کو جموں میں ایک مبینہ عسکریت پسند کمانڈر کو گرفتار کیا۔ تاہم میڈیا نے اس کی شناخت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر شاخ کے سوشل میڈیا انچارج کے طور پر کی ہے۔بھارت میں قائم ویب پورٹل ”دی وائر” نے رپورٹ کیا کہ انہیں رواں سال مئی میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر شاخ کی اقلیتی ونگ کا سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا گیاتھا۔ہندوتوا پارٹی میں کلیدی عہدے پر ان کی تقرری کا حکم 9 مئی کو بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ بشیر نے جاری کیا تھا۔