شوپیان جعلی مقابلے سے ظاہر ہوا کہ ایک کشمیری کی زندگی بھارتی فوجیوں کےلئے کتنی سستی ہے: پیپلز ایسوسی ایشن

جموں 12 جنوری : غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ شوپیان جعلی مقابلے سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک کشمیری کی زندگی بھارتی فوجیوں کے لئے کتنی سستی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس حکام کی چارج شیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی فوج کے افسران نے محض27ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے لئے تین بے گناہ اور نہتے نوجوانوں کو شہیدکیا ہے جو انتہائی شرمناک اور غیر اخلاقی کارروائی ہے اور یہ عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے سنجیدگی لیںکیونکہ اس سے کشمیریوں کی زندگی اور سلامتی کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔عاقب وانی نے کہا کہ اگر اب بھی دنیا اس صورتحال کا نوٹس نہیںلے گی تو کب لے گی کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھاتی فوجی اتنی سے چھوٹی رقم کے لئے کسی بھی شخص کو خطرناک دہشت گرد قرار دے کر قتل کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو انسانیت کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والے ان گھناﺅنے جرائم کے لئے ذمہ دارلوگوں کو جوابدہ بنانا ہوگا ۔
via kms news