سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں سعودی عرب ایشیا میں پہلے اور دنیا میں دوسرے نمبر پر

بین الاقوامی ٹیلی مواصلات، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں سعودی عرب نے 193 ممالک میں سے دوسرے جبکہ عرب دنیا ، مشرق وسطی اور ایشیاء میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں 2018 کے 11 پوائنٹس اور وژن 2030 کے آغاز سے اب تک 40 سے زائد پوائنٹس کی ترقی کی ہے۔ سنہ 2017 سعودی عرب سائبر سیکیورٹی کے میدان میں عالمی سطح پر 46 ویں نمبر پر تھا جس کے بعد مملکت نے سائبر سیکیورٹی کے میدان میں غیر معمولی ترقی کرتے ہوئے دنیا میں اپنا دوسرا مقام بنا لیا ہے۔ سعودی عرب کی نیشنل سائبر سیکیورٹی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اسے مملکت کی غیرمعمولی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ عالمی سائبرسیکیورٹی انڈیکس پانچ اہم پہلوؤں پر کام کرتی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کی سطح کو بڑھانا، تجربات کے تبادلے کو فروغ دیتئے ہوئے قانونی، تکنیکی، ریگولیٹری محور، کارکردگی کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کا محور شامل ہے۔ اس کے علاوہ ذیلی طور پر سائبر سیکیورٹی میں ممالک کو 80 اہم اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ مملکت نے ان تمام محوروں میں اعلی درجے کے اہداف حاصل کیے ہیں۔ سائبرسیکیورٹی، پالیسیوں کے تسلسل، حکمرانی کے طریقہ کار، فریم ورک، معیارات، کنٹرول اور سائبر سیکیوریٹی سے متعلق رہ نما خطوط کے لیے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا اور اس کے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کیے گئے۔