پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی ناکام بنا دیں گے: کور کمانڈرز کا عزم

راولپنڈی: ( پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ماحول خصوصاً ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

DG ISPR

✔@OfficialDGISPR

CCC. Geo strat envmt, spec focus on IS, situation on borders reviewed. Provocative statements of Indian ldrship are irresponsible rhetoric with implications for region. Pak Armed Forces fully prepared to thwart any misadventure, whatever the cost.(1/2)

Embedded video

DG ISPR

✔@OfficialDGISPR

Forum paid tribute to the ppl of IOJ&K braving Indian atrocities & cont siege. “Repression of Indian occupying forces can never deny Kashmiris their rt of self-determination as promised by UN resolutions. Regardless of the ordeal, their struggle is destined to succeed” COAS.(2/2)

View image on TwitterView image on Twitter
665 people are talking about this

کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی، ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق لے کر رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی، ملک دیرپا امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔