مقبوضہ کشمیر ضلع شوپیان میں قابض فورسز اور جنگجو نوجوانوں کے مابین مسلح تصادم

سرینگر//مقبوضہ کشمیر ضلع شوپیان میں جمعہ کے روز قابض فورسز اور جنگجونوجوانوں  کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔یہ تصادم قصبہ شوپیان سے چند کلو میٹر دور کلورہ علاقے میں شروع ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق قابض فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے کلورہ میں جنگجو نوجوانوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گاوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران قابض فورسز اور جنگجو نوجوانوں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔طرفین کے درمیان گولی باری کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
اس دوران قابض فورسز کی بھاری کمک علاقے میں پہنچ گئی ہے جنہوں نے سبھی راستوں کو بند کردیا ہے