
دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی
نیویارک: دنیا بھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد3کروڑ94لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کوروناوبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی۔
حکام نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کوروناسے6لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43ہزارسے زائد ہوگئی، ایران میں مریضوں کی تعداد 5لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ ایران میں اب تک 29ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں اب تک5ہزارسے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں اب تک 9ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اس طرح دنیا بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ94لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کوروناوبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی تاہم کورونا سے دنیابھر میں 2 کروڑ 95لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔