جیلوں میں کشمیری قیدیوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اونتو قیدیوںکے اہلخانہ کو ان کی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے

سری نگر( )انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتونے کہا ہے کہ  جیلوں میں کشمیری قیدیوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔  سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مہلک کورونا وبا کے باوجود قابض انتظامیہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوںا ور کارکنوں کو علاج معالجے کی مناسب سہولتوںکی فراہمی میںناکام ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نظربندوںکے اہلخانہ کو ان کی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی نظربندی کے دوران تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی ، مجیب صدیقی ، علی محمد کمار ، غلام محمد بٹ ، ہرپریندر سنگھ ، لطیف احمد میر اور غلام محمد لون وفات پاچکے ہیں۔