بھارت نے فوج کو جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے لیے کھلا چھوڑ دیا ہے ۔محبوبہ مفتی اقوام متحدہ کشمیر میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں مداخلت کرے
سری نگر( ) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ جموں وکشمیر مین بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں مداخلت کی جائے ۔ ایک ٹویٹ میںمحبوبہ مفتی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں قدم اٹھانا ہوگا کیونکہ بھارت نے اپنے اداروں ( بھارتی فوج) کو جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے لیے کھلا چھوڑ دیا ہے ۔”انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں جو بھی شخص ہندوستانی حکومت کے غلط اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے "پاکستانی ایجنٹ قرار دیا جاتا ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ جو بھی گھنانے اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر پاکستانی ایجنٹ کا لیبل لگا دیا جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہوگا انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے