اکھنور سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پراسرار گولی لگنے سے ہلاک حوالدار رینک کا فوجی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا بعد میں ہلاک ہوگیا

سری نگر( ) لائن آف کنٹرول کے اکھنور سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پراسرار گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔ بھارتی  حکام نے تصدیق کی ہے کہ جموں ضلع کے  اکھنور سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کے قریب فوجی کیمپ میں تعینات ایک فوجی منگل کے روز پراسرار گولی کا نشانہ بنا حوالدار رینک کا  فوجی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا بعد میں ہلاک ہوگیا  ہے ۔  فوج نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔”دریں اثناء   بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں  تلاشی مہم کے دوران ایک بڑھئی کو گرفتار کر لیا ہے