
جنوبی کشمیر کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت شہدانے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا ہے صمد انقالابی
سری نگر : اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے جنوبی کشمیر کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عامر احمد بٹ ساکن ملی بگ امام صاحب شوپیان اور شہید سبزار احمد ساکن سہہ پورہ کولگام نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے علیل چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدقہ فطر ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر زکو واجب ہے یا اگر زکو واجب نہ ہو لیکن اس کے پاس حاجت اصلیہ سے زائد اتنا مال موجود ہو جو نصاب کو پہنچ سکے۔ چیئرمین کہا ہے کہ صدقہ فطر عید گاہ جانے سے قبل ادا کرے، انہوں نے کہا ہے کہ لہذا فقیروں،مسکینوں،جیل کے اسیروں،مجاہدوں اور حاجتمندوں کو دیا جائے۔چیئرمین نے کہا ہے کہ دین اسلام کے طالب علموں کا بھی اس کا بہترین مصرف ہیں کہ اس زیادہ ثواب ہے،فقرا و مسکین کو دینے کا بھی اور اشاعت دین اسلام اور اشاعت علوم دین کا بھی ہے۔