بھارتی حکومت کرونا وائرس کا جواز بنا کرکشمیری طلبہ کو پاکستان اور بنگلہ دیشن جانے کی اجازت نہیں دے رہی پاکستان جانے کے خواہش مند طلبہ وطالبات سے واہگہ سرحد پور کرنے کے لیے این او سی طلب کیا جارہا ہے

سری نگر : بھارتی حکومت کرونا وائرس کا جواز بنا کرکشمیری طلبہ وطالبات کو  پاکستان اور بنگلہ دیشن جانے کی اجازت نہیں دے رہی پاکستان اور بنگلہ دیشن میںمیڈیکل طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد  زیر تعلیم ہے ۔پاکستان اور بنگلہ دیشن میں ان کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم  انہیں  بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہے ۔کے پی آئی کے مطابق بنگلہ دیش کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں میڈیکل کے کشمیری طلبا پریشان ہیں بھارت  اور بنگلہ دیش کی سرحد بھی سیل ہے انکی بنگلہ دیش واپسی  ممکن نہیں ہو پورہی ۔میڈیکل کالجوں نے 30 مئی سے ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا امتحان لینے کا اعلان کیا تھا ۔ کشمیری  طلبہ وطالبات میڈیکل کونسل انڈیا کے امتحان میں شرکت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔پاکستان کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان جانے کی اجازت دے کیونکہ ان کے کالج 28 مئی سے کھلے ہوئے ہیں۔طلبا کا کہنا تھا کہ انہیں دوسری طرف جانے کی اجازت نہیں ہے اور انہیں پاکستان جانے کے لئے بھارتی حکومتسے این سی حاصل کرنے  کو کہا گیا ہے۔ایک مشتعل طالب علم نے بتایا ، "ہم نے متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے   اجازت سے انکار کردیا :